مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں ایران کے مختلف شہروں میں شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے ہاتھوں عوام اور سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار شہید ہوگئے۔
صدر پزشکیان کی کابینہ نے اجلاس کے بعد امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ عناصر کے خلاف قومی سطح پر اتحاد پر زور دیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم نے داعش کے طرز پر پرتشدد واقعات کا سامنا کیا جو امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں کے تحت ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں کی کاروائیوں میں نہتے عوام اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے کئی افراد شہید ہوگئے۔
حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے قومی مقاومت ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
آپ کا تبصرہ